سعودی عرب کو بدنام کرنیوالے نائیجرین
جمعرات 12 اکتوبر 2017 3:00
قاہرہ ....نائیجریا کی قومی ایجنسی کی چیئرپرسن جولی اوکاڈونلی نے خبردار کیا ہے کہ نائیجریا میں انسانی اسمگلنگ میں سرگرم عناصر اپنے گھناﺅنے مقاصد کیلئے سعودی عرب کے نام سے ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ یہ لوگ نائیجریا کے اُن نوجوانوں کو جو بیرون ملک ملازمت حاصل کرنے کے دیوانے ہیں یہ کہہ کر کہ انہیں سعودی عرب میں شاندار ملازمت دلوادی جائیگی ان سے پیسے بٹور رہے ہیں۔ یہ لوگ انسانی اسمگلنگ کے ماہر ہیں۔ یہ انسانی اعضاءکی چوری میں بھی نام پیدا کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سابق وزیر محنت کے تعاون سے نائیجریا کے سرمایہ کاروں کا تعاون حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں تاکہ انکی مدد سے انسانی اسمگلنگ کا دروازہ بند کیا جاسکے۔