رافیل نڈال اور راجر فیڈررشنگھائی ماسٹرز کے کوارٹرز فائنل میں
شنگھائی: عالمی نمبر ون رافیل نڈال شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرز فائنل میں پہنچ گئے ہیں، سوئس اسٹار راجر فیڈرر نے بھی لاسٹ 8 میں جگہ بنا لی۔ تیسرے راونڈ میں ٹاپ سیڈ رافیل نڈال اور فیبیو فوگنینی کے درمیان مقابلہ یکطرفہ رہا۔ رافیل نڈال نے اطالوی حریف کو3-6 اور1-6 سے مات دیکر کوارٹرز فائنل میں قدم رکھ دیے۔ نمبر ٹوسیڈ راجر فیڈرر نے بھی ایونٹ میں پیش قدمی جاری رکھی ہے۔ سوئس ماسٹر نے پری کوارٹرز فائنل میں یوکرائن کے الیگزینڈر ڈولگوپلوف کو اسٹریٹ سیٹس میں ہرایا۔