Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سہ ملکی سیریز: ابتدائی نقصان کے بعد جنوبی افریقہ کی بیٹنگ مستحکم

جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کی (فوٹو: اے ایف پی)
سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ اور پاکستان آمنے سامنے ہیں۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں جنوبی افریقہ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
جنوبی افریقہ نے 22 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 140 رنز بنائے ہیں۔

جنوبی افریقہ کی اننگز

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کپتان ٹمبا باواما اور ٹونی ڈی زورزی کریز پر اترے۔
جنوبی افریقی اوپنرز نے پہلے آٹھ اوورز تک بیٹنگ کرتے ہوئے 51 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کو پہلا نقصان اس وقت ہوا جب ٹونی ڈی زورزی 18 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر سلمان علی آغا کو کیچ تھما دی۔
اس سے قبل ٹاس کے موقع پر جنوبی افریقہ کے کپتان ٹمبا باوما کا کہنا تھا کہ ’ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں،  پہلے میچ میں شکست سے سیکھا ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا تھا، آج بھرپور ٹیم کے ساتھ میزبان پر اٹیک کریں گے۔‘
اس موقع پر پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ’جنوبی افریقہ کے خلاف سکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، مڈل آرڈر بیٹر کامران غلام کی جگہ سعود شکیل جبکہ حارث رؤف کی جگہ سکواڈ میں فاسٹ بولر محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’میچ میں کامیابی کی کوشش کریں گے تاکہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنائیں۔‘
یاد رہے کہ آج کے میچ کی فاتح ٹیم 14 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل کھیلے گی۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون

محمد رضوان (کپتان)، فخر زمان، بابراعظم، سلمان آغا، سعود شکیل، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد حسنین اور ابرار احمد پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔ 

جنوبی افریقہ کی پلیئنگ الیون

ٹمبا باواما (کپتان)، ٹونی دی زور زی، میتھیو بریٹزکی، کائل ویریئن، ہینرک کلاسین، ویان مولڈر، سینوران متھوسامی، کاربن بوش، کیشیو مہاراج، لنگی نگیڈی اور  تبریز  شمسی جنوبی افریقہ کی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

شیئر: