Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لنچنگ کیس: چشم دید گواہ کی بیوی حادثہ میں ہلاک

رانچی۔۔۔۔جھارکھنڈکے رام گڑھ میں علیم الدین انصاری لنچنگ یا ہجومی قتل معاملے میں اس وقت نیا موڑ آگیا جب ہجومی قتل کے عینی گواہ کی بیوی کی مشتبہ سڑک حادثے میں موت ہوگئی۔ موت سے پہلے اس کے شوہر کو دھمکی ملی تھی ۔ اطلاعات کے مطابق علیم الدین انصاری معاملے کی شنوائی کیلئے کورٹ پہنچے ہجومی قتل کے چشم دید گواہ جلیل انصاری کی اہلیہ کی سڑک حادثے میں موت ہوگئی۔ اس حادثے کے بعد جلیل الدین نے الزام لگایا کہ یہ حادثہ نہیں بلکہ قتل ہے کیونکہ اسے کورٹ احاطے میں ہی بجرنگ دل کے کارکنان نے گواہی دینے پر انجام بھگتنے کی دھمکی دی تھی۔علیم الدین قتل کی عدا لت میں شنوائی تھی جس میں قتل کے چشم دید گواہ جلیل انصاری کا عدالت میں بیان تھا ۔عین موقع پر انہیں بتایا گیا کہ گواہی کیلئے آدھار کارڈ ہونا ضروری ہے ۔ اس وقت جلیل انصاری نے اہلیہ کو مقتول علیم الدین کے بیٹے کے ساتھ موٹر سائیکل سے گھر روانہ کیا اور واپسی میں ان کی موٹر سائیکل کو ایک کار نے زوردار ٹکر ماردی جس میں جلیل انصاری کی اہلیہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

شیئر: