Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈنمارک پولیس نے سویڈش جرنلسٹ کا بریدہ سربرآمد کرلیا

کوپن ہیگن .....  سویڈن کی ممتاز خاتون صحافی کموال کی سربریدہ لاش اگست میں سمندر میں بہاد ی گئی تھی۔ مگر سر کا کچھ پتہ نہیں چلا تھا۔ پتہ چلا کہ کموال کا قتل گھریلو ساخت کی آبدوز تیار کرنے والے ایک موجد کا انٹرویو لینے کے بعد  ہوا تھا مگر سر کا کچھ پتہ نہیں چل سکا تھا۔ اتنے دنوں کی تحقیقات اور چھان بین کے بعد پولیس اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ سویڈن کی اس  30سالہ فری لانس صحافی نے گھریلو ساخت کی آبدوز تیار کرنے والے موجد رچرڈ میڈسن کا انٹرویو لیا تھا اور اب جبکہ کم کا سر برآمد ہوچکا ہے رچرڈ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج  ہوچکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کم کو اسی آبدوز میں قتل کیا گیا تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان پر خنجر سے 15وار کئے گئے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ خاتون صحافی رچرڈ کے کارنامے کے بارے میں بات چیت کیلئے اسی آبدوز پر سوار ہوکر سمندر کی سیر کو نکلی تھی تاکہ اس سے بات کرسکے۔ اب کوپن ہیگن کے ساحلی علاقے میں 12میٹر کی گہرائی سے خاتون صحافی کا سرمل گیا ہے۔

شیئر: