سوچی نے راکھین میں قیام امن کیلئے کمیٹی بنادی
ینگون … میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی نے ریاست راکھین میں قیام امن کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے راکھین میں قومی اتحاد پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش سے حکومت مذاکرات کر رہی ہے تاکہ روہنگیا مسلمانوں کی واپسی ممکن ہو سکے۔ ادھر میانمار کی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمان مقامی لوگ نہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق روہنگیا اقلیت کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور یہ لوگ مسلسل بنگلہ دیش فرار ہونے کی کوشش میں ہیں۔