Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی بنگلہ دیشیوں کو بیدخل کرنے کی تیاری

میانمار۔۔۔۔اترپردیش حکومت نے برسوں پرانے غیر قانونی بنگلہ دیشی شہریوں کے مسئلے کو جڑ سے اکھاڑنے پھینکنے کی تیاری کرلی ہے۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نےقانون و انتظامیہ کی اعلی سطحی جائزہ میٹنگ میں حکام کو ہدایت کی ہےکہ ہرضلع کا سروے کراکر غیر قانونی طور پر مقیم بنگلہ دیشی شہریوں کو ریاست سے بیدخل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش سے متصل اضلاع میں دراندازی روکنے کیلئے سیکیورٹی انتظامات سخت کئے جائیں۔ ذرائع کے مطابق یوپی اے ٹی ایس نے گزشتہ دنوں دیوبند اور دیگرمقامات سے غیر قانونی طور پر مقیم بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا تھاجن کے مبینہ طور پر بنگلہ دیش کی دہشتگرد تنظیم سے رابطے کا سراغ ملا تھا۔اطلاع کے مطابق اتر پردیش میں لاکھوں بنگلہ دیشی شہری اپنی شناخت تبدیل کرکے رہ رہے ہیں۔ صرف لکھنؤ میں تقریباً90ہزار بنگلہ دیشی غیر قانونی طور پر قیام پذیر ہیں۔

شیئر: