یونیورسٹی آف حیدرآباد کے پروفیسر نورالدین خان کو 2باوقار اعزازات
حیدرآباد۔۔۔۔۔ڈپارٹمنٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈبائیوانفارمیٹکس ‘ اسکول آف لائف سائنسز یونیورسٹی آف حیدرآباد کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرنورالدین خان کو 2 باوقار انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ ایوارڈس شکنتلاامیرچند اور چترویدی کلاوتی جگموہن داس میموریل ایوارڈز حاصل ہوئے ۔ انہوں نے نئی دہلی میں منعقدہ تقریب میں مرکزی مملکتی وزیر صحت و خاندانی بہبود انوپریہ پاٹل سے یہ ایوارڈ حاصل کئے ۔ ’’Molecular Mechanisms of vaccine induced protective immunity"پر انکے تحقیقی کام پر انہیں امیرچند نقد رقم کا ایوارڈ حاصل ہوا۔ بائیو میڈیکل سائنسز بشمول کلینکل ریسرچ کے شعبہ میں ان کے تحقیقی کام پر بھی یہ ایوارڈ دیا گیا۔