Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرین ٹی کا باقاعدہ استعمال الزائمر سے بچاتا ہے

مانٹریال.... میک ماسٹر یونیورسٹی کینیڈا کے سائنسدانوں نے نسیاں کے امراض پر تحقیق اور اسکے علاج کے بارے میں چھان بین کی کوششوں کے بعد یہ انکشاف کیا ہے کہ گرین ٹی ان بیماریوں میں بیحد مفید ہے اور وہ مرکب یا مشکل صورت میں ہو تو اور بھی زیادہ کارگر ہوتی ہے۔ واضح ہو کہ سائنسدانوں نے اس مرکب کو ای جی سی جی کا نام دیا ہے۔تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اس مرکب گرین ٹی کے اندر بعض اجزاءایسے ہوتے ہیں جو الزائمر کے امکانات کو بتدریج ختم کردیتے ہیں اور ایک رکاوٹ کا کام کرتے ہیں۔ رپورٹ کی نگرانی شعبہ کیمیا اور کیمیا بائیو لوجی کے پروفیسر گسپے مراسینی اور انکے ساتھیوں نے کی ہے اورامریکی کیمیکل سوسائٹی کے جریدے میں شائع ہوئی ہے۔ واضح ہو کہ الزائمر کی کیفیت حافظے اور سوچ میں بتدریج انحطاط کا نام ہے اور دنیا میںاس وقت5 کروڑ افراد اس میں مبتلا ہیں جبکہ 2050ءتک یہ تعداد 13کروڑ15لاکھ تک پہنچ جائیگی۔

شیئر: