ہلدی، ذیابیطس کے لئے بھی موثر
اتوار 15 اکتوبر 2017 3:00
ہلدی میں سرکیومن نامی کیمیکل پایا جاتا ہے جو اپنے اندر بہت سے فوائد رکھتا ہے۔ یہ اندرونی سوزش اور جلن کو کم کرتا ہے۔سرکیومن میں اینٹی وائرل، اینٹی انفلیمیٹری اور اور اینٹی آکسیڈنٹس خواص موجود ہوتے ہیں۔ یہ ہارٹ اٹیک کے خطرات کو 17 فی صد تک کم کر دیتا ہے۔ہلدی ہاضمے کے عمل کو بہتر بناتی ہے اور معدے کے درد اور بوویل سنڈروم سے بچاتی ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق سرکیومن ذیابیطس کے خلاف بھی مو¿ثر ہے۔ ہلدی میں بیکٹیریا کو ختم کرنے کی زبردست صلاحیت ہوتی ہے۔ یہ امنیاتی نظام کو درست رکھتی ہے اور کینسر سمیت کئی بیماریوں سے بچنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔سرکیومن پھیپھڑوں کو صحت مند رکھنے کے لیے بھی اہم ہے۔ یہ دمے ، سانس کے امراض، سسٹک فائبروسس، اور پھیپھڑوں کے دیگر امراض کے علاج میں مفید ثابو ہوا ہے۔