Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنویں میں گرنے کے باوجود بچ گیا

حفر الباطن.... حفر الباطن کے صحراءمیں کسی رکاوٹ کے بغیرکھلے ہوئے کنویں میں مقامی شہری گاڑی سمیت گر گیا تھا معجزاتی طور پر بچ گیا۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ ایک سعوی شہری اور اسکا بیٹا صحراءمیں سیر سپاٹے کیلئے گئے ہوئے تھے۔ اچانک انکی گاڑی حفر الباطن سے 60کلو میٹر شمال میں ایک کنویں میں گرگئی۔ گاڑی کاعقبی حصہ ہی کنویں سے باہر نظر آرہا تھا باقی پورا حصہ کنویں میں چلاگیاتھا۔ مقامی شہری نے بتایا کہ اسے اور اسکے بیٹے کوکوئی خاص زخم نہیں آئے ۔ حادثے کی وجہ یہ بنی کہ کنواں صحراءمیں تھا، اسکے اطراف کوئی رکاوٹ یا کوئی علامت ایسی نہیں تھی جس سے پتہ چلتا ہو کہ وہاں کنواں ہے۔
 

شیئر: