ریاض.... امریکی وائٹ ہاﺅ س نے ایران سے متعلق صدر ٹرمپ کی نئی حکمت عملی کی تائید و حمایت پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وائٹ ہاﺅس نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ صدر ٹرمپ ، شام، یمن، عراق اور خطے کے دیگر مقامات کا امن و استحکام متزلزل کرنے والی ایرانی سرگرمیوں سے نمٹنے کیلئے جی سی سی ممالک کو صف بستہ ہونا پڑیگا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ دونوں رہنما انتہا پسند جماعتوں اور دہشتگردی کے انسداد میں دو طرفہ تعاون پر متفق ہیں۔