اقلیتی بچیوں کیلئے دوہری خوشخبری
نئی دہلی۔۔۔۔شادی سے قبل میرٹ کی بنیاد پر گریجویشن مکمل کرنے والی اقلیتی بچیوں کیلئے دوہری خوشخبری ہے۔ ’’شادی شگن اسکیم ‘‘کے تحت انہیں مرکزی حکومت کی وزارت اقلیت کے تحت مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی طرف سے 51ہزار کی امداد تو ملے گی ہی دوسری جانب اپنی ریاستوں سے شادی اسکیموں کا فائدہ بھی اٹھانے کی مجاز ہونگی۔ جوبچیاں فاؤنڈیشن کے تحت ’’بیگم حضرت محل اسکالر شپ‘‘ کی مجاز ہیں انہیں گریجویشن کے بعد شادی کیلئے 51ہزار روپے کی امداد بھی دی جائیگی۔ بشرطیکہ والدین کی سالانہ آمدنی 2لاکھ سے زائد نہ ہو۔فاؤنڈیشن کی اس اسکیم پر حالیہ دنوں مرکزی وزارت اقلیت نے اپنی منظوری کی مہر لگادی۔مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے بتایا کہ مذکورہ اسکیم مسلم بچیوں میں تعلیم کے تئیں رغبت بڑھانے اور انہیں تعلیم کے ساتھ معاشی طور پر بھی مضبوط بنانے کیلئے شروع کی گئی ہے۔