Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی سالانہ 200 ارب روپے پھونک دیتے ہیں

اسلام آباد .... پاکستان میں سالانہ 200 ارب روپے کے سگریٹ پئے جاتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ملک میں اس وقت 40 فیصد مرد اور 9 فیصد خواتین سگریٹ نوشی کا شکار ہیں۔ اس تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ایشیا کے4 بڑے ممالک میں پاکستان پہلے نمبر پر ہے جہاں تمباکو کا استعمال سب سے زیادہ کیا جاتا ہے۔ دیگر ممالک میں ملائیشیائ، انڈونیشیا اور ویتنام شامل ہیں۔ سگریٹ نوشی کے رجحان میں اضافہ کے باعث پاکستان میں ہر روز 1200 بچے سگریٹ نوش بن رہے ہیں جبکہ طلباءکی 15 فیصد تعداد سگریٹ نوشی کی عادی بن چکی ہے۔

شیئر: