Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مفتی عبدالقوی ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے فرار

  ملتان ...ملتان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی قوی کی ضمانت خارج کرتے ہوئے عدالت نے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ۔ضمانت خارج ہونے پر مفتی قوی عدالت سے فرار ہوگئے۔ سماعت پر نامزد ملزم مفتی عبدالقوی عدالت میں پیش ہوئے۔ فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے مفتی عبدالقوی کی درخواست خارج کر دی ۔ ملزم کو گرفتار کرکے شامل تفتیش کرنے کا حکم دیا ۔ مفتی عبدالقوی فیصلہ سنانے سے قبل عدالت سے باہر نکل گئے اور فرار ہو گئے۔ عدالت نے کہا کہ مفتی عبدالقوی کے خلاف دفعہ 302 اور 109 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ قبل ازیں عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے کہا تھا کہ عدالتی کارروائی سے مطمئن ہوں ۔ عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی وہ مجھے منظور ہوگا۔پولیس کے مطابق مفتی قوی پر قندیل کے بھائیوں کو قتل کے لئے اکسانے کا الزام ہے۔
 

شیئر: