Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جا پان میں فوجی ہیلی کاپٹر لاپتہ

 ٹوکیو…  جاپان کا فوجی ہیلی کاپٹر ملک کے وسطی علاقے میں مشقوں کے دوران لاپتہ ہوگیا۔ وزارت دفاع کے ترجمان نے ٹوکیو میں کہا کہ ائیر سیلف ڈیفنس فورس کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر ہاما مٹسو کے جنوب میں راڈار سے غائب ہوا‘ عملے کے 4 ارکان کو تلاش کررہے ہیں۔ خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کا خدشہ ہے ۔ہیلی کاپٹر رات کے دوران تلاش اور بچائو کی مشقوں میں حصہ لے رہا تھا۔ لاپتہ ہیلی کاپٹر کی تلاش کا کام جاری ہے۔

شیئر: