Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت نے کوئٹہ میں دہشتگردی کی مذمت کر دی

ریاض.... سعودی دفتر خارجہ نے پاکستان کے جنوب مغربی شہر کوئٹہ میں خودکش دہشتگردانہ حملے کی مذمت کر دی ۔ مذکورہ حملے میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے ۔ حملہ ٹرک سے پولیس پر کیا گیا تھا ۔سعودی عرب نے انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خلاف برادر ملک پاکستان کے ساتھ یکجہتی و ہمدردی کا اظہار کیا ۔ سعودی عرب نے جاں بحق ہونے والوں کے اعزہ حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام سے اظہار تعزیت و ہمدردی کرتے ہوئے زخمیوں کی فوری شفاءکی آرزو ظاہر کی ۔

شیئر: