مائیکرو سافٹ سرفیس بک 2 لانچ
جمعرات 19 اکتوبر 2017 3:00
مائیکرو سافٹ نے اپنی سرفیس بک کا نیا ورژن متعارف کروا دیا ہے۔نئی سرفیس بک میں پہلے سے بہتر ڈیزائن ، کنیکٹیوٹی ، سسٹم اور بیٹری لائف دی گئی ہے۔ مائیکروسافٹ نے اس سرفیس بک کی اسکرین میں الگ پراسیسر اور بیٹری دی ہے اور اسکرین کو لیپ ٹاپ سے الگ کرکے بطور ٹیبلٹ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔لیپ ٹاپ کو 15 انچ اور 13.5 انچ کے دو سائز میں پیش کیا گیا ہے۔ دونوں سرفیس بک میں 8 اور 16 جی بی ریم کے ساتھ 256 جی بی ، 512 جی بی اور 1 ٹی بی کے اسٹوریج آپشن دیے گئے ہیں۔
لیپ ٹاپ میں دو یو ایس بی اے پورٹ ، ایک یو ایس بی سی پورٹ ، ہیڈفون جیک ، سرفیس کنیکٹر اور ایس ڈی کارڈ سلاٹ دیا گیا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ سرفیس بک 2 کی بیٹری 17 گھنٹے چلنے کی اہلیت رکھتی ہے۔ سرفیس بک میں ڈیجیٹل اور ورچوئل گرافکس کی کوالٹی کے کلرز بھی استعمال کیے گئے ہیں۔ساڑھے 13انچ اسکرین کے ساتھ لیپ ٹاپ کی قیمت 1499 ڈالر اور 15 انچ اسکرین کے ساتھ 2499 ڈالر ہے۔لیپ ٹاپ کے پری آرڈرز 9 نومبر سے شروع کیے جائیں گے۔