Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مائیکروسافٹ سرفیس بک دسمبر میں لانچ کرنے کا اعلان‎

مائکروسافٹ نے اپنی سرفیس بک دسمبر میں لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔مائیکرو سافٹ کے پروگرام منیجر ٹم گولک نے ایک تقریب کے دوران بتایا ہے کہ مائیکرو سافٹ اپنی ایل ٹی ای ورژن والی سرفیس بک یکم دسمبر کو لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ کور آئی 5 پراسیر والی اس سرفیس بک کو دو ورژن میں پیش کیا جائے گا۔ ایک 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج جبکہ دوسرا 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ۔اس میں کالکوم اسنیپ ڈریگون ایکس 16 موڈیم دیا جائے گا اور یہ گیگا بائٹ ایل ٹی ای کو سپورٹ کرے گی۔اس سرفیس بک کی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 450 ایم بی فی سیکنڈ تک ہو گی اور اس کے ٹیب میں نینو سم کے بجائے ای سم کارڈ استعمال ہو گا۔ڈیوائس کا بیٹری ٹائم 13 گھنٹے سے زائد ہو گا ۔سرفیس بک کا کور آئی 7 ماڈل بعد میں پیش کیا جائے گا۔ 
 

شیئر: