Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آدھار کارڈ کو شناختی کارڈ کے طور پر استعمال کرنے کا مطالبہ

حیدرآباد۔۔۔۔سابق چیف الیکشن کمشنر ٹی ایس کرشنا مورتی نے ووٹر کارڈ یا شناختی کارڈ کے طور پر آدھار کارڈ کو شناختی کارڈ کے طور پر استعمال کرنے کا مطالبہ کیا۔انتخابی کمیشن نے دیگر دستاویزات کو تسلیم شدہ بتایا جن میں پاسپورٹ بھی ووٹ ڈالنے کیلئے ووٹر شناختی کارڈ کی غیر موجودگی میں شناخت کے طور پر شامل ہے۔ کرشنا مورتی نے کہا کہ آج ہمارے پاس مختلف قسم کے کارڈ ہیں جن میں کئی پیچیدگیاں ہیں۔وقت آگیا ہے کہ ہمیں صرف ایک کارڈ پر غور کرنا چاہئے، وہ چاہے کوئی بھی ہو۔ انہوں نے کہا کہ شناخت کا ثبوت ایک آدھار کارڈ ہوسکتا ہے۔

شیئر: