چین نے 100ملین ڈالر کے یمنی قرضے معاف کردیئے
جمعرات 19 اکتوبر 2017 3:00
ریاض ....حکومت چین نے 100ملین ڈالر سے زیادہ کے یمنی قرضے معاف کردیئے۔ یمن میں متعین چینی سفیر نے یمن کے وزیر خارجہ عبدالملک المخلافی سے ملاقات کرکے انہیں اپنی حکومت کی جانب سے قرضوں کی معافی کی حتمی منظوری کا خط پیش کردیا۔ یمنی وزیر خارجہ نے یمن کی آئینی حکومت کی تائید و حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔