Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ شمالی کوریا کیخلاف لفظی جنگ ختم کریں،ہیلری

نیو یارک …  سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے شمالی کوریا کے بارے میں بیانات پر پھر تنقید کی ہے۔ سیول میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ری پبلکن صدر کی طرف سے ٹوئٹر پیغامات سے پیانگ یانگ کو عالمی توجہ مل رہی ہے جبکہ واشنگٹن کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ اس معاملے کو ’خطرناک‘ طریقے سے حل نہیں کیا جا سکتا۔ کشیدگی بڑھنے پر تشویش ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ کو شمالی کوریا کے بارے میں اپنی ’لفظی جنگ‘ کو ختم کر دینا چاہیے۔

شیئر: