Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاروے طوفان کے سیلابی ریلوں سے مونگوں کوخطرہ

گیلوسٹون ، ٹیکساس ..... چند دن قبل ہاروے نام کا جو سمندری طوفان بڑے تباہ کن انداز میں اس علاقے سے گزرا تھا اسکی وجہ سے مونگوں کے وجود کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ماہرین کا کہناہے کہ کھربوں گیلن سیلابی ریلا بڑی تیزی سے آیا اور گزر گیا۔ جسکی وجہ سے آبی حیاتیات کے ماہرین یہ خدشہ ظاہر کررہے ہیں کہ ساحل سمندر سے 100میل اندر کی جانب مونگوں کی جو بستیاں موجود ہیں انکا برقرار رہنا مشکل ہوگیا ہے۔ سب ہی اس بات پر متفق ہیں کہ خلیج میکسیکو میں داخل ہونے والے پانی کے زور دار ریلے سے مونگوں کی چٹانوں کوخطرات لاحق ہوگئے ہیں اور تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ابھی ایسے سیلابی ریلوں کا سلسلہ جاری رہیگا۔ اسلئے مونگوں کو بچانے کی ترکیب ابھی سے کی جانی چاہئے۔ سب سے زیادہ خطرہ خلیج میکسیکو کے ساحلی علاقے فلاور گارڈن بینکس نیشنل میرین سنکچوری میں پائے جانے والے مونگوں کو لاحق ہے۔ واضح ہو کہ مونگوں کی یہ دیواریں زیر آب حیاتیات کے لئے بھی بیحد ضروری ہیں۔

شیئر: