Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امتحانی مراکز قائم کرنے کیلئے یوپی بورڈ کی پالیسی

 لکھنو.... یوپی بورڈ کے امتحانی سینٹر قائم کئے جانے کےلئے پالیسی جاری کی گئی ہے۔ اس وقت نہ ہی ویڈیو کیمرہ لازمی طور پر امتحان میں نقل و حرکت کو روکنے کےلئے لازمی طور پر ضروری ہے اور نہ ہی آن لائن سینٹر مقرر کیا گیا۔ سینٹر مقرر کئے جانے کے لئے پہلے کی طرح اس باربھی گورنمنٹ ،ایڈیڈ اور ان ایڈیڈ اسکولوں کو ترجیح دی جائےگی۔یوپی کے پرنسپل سیکریٹری ثانوی تعلیم جتیندر کمار نے بتایا،طالبات کےلئے سیلف سینٹر کا نظم نافذ رہے گا۔ سیلف سینٹر کا انتظام نہ ہونے پر 5 کلومیٹر کے اندر امتحان مرکز بنایا جائے گا۔ ایک اسکول کےلئے امیدواروں کا مختلف سینٹر نہیں بنایا جائے گا۔امتحان فارم میں بھرنے والے اسکولوں میں پرائیویٹ طلباءکا سینٹر نہیں ہوگا، لیکن طالبات کو سیلف سینٹر سہولت فراہم کی جائےگی ۔بورڈ امتحان سینٹر کا تعین مقررہ مدت کے اندر کیا جائے گا۔ ڈویژنل کمیٹی سے منظوری کے بعد اس میں کسی طرح کی ترمیم نہیں کی جا سکے گی۔معذور اور نابینا طلباء و طالبات کےلئے سیلف سینٹر کا بندوبست کیا جائے گا۔ 3 سالوں کے امتحان کے دوران گڑبڑ کرنے والے اسکولوں کو امتحان مرکز نہیں بنایا جائے گا۔ 

شیئر: