ریاض ....سعودی فٹبال آرگنائزیشن نے انتباہ دیا ہے کہ دمام میں امیر محمد بن فہد اسٹیڈیم میں القادسیہ اور الفیحاءفٹبال ٹیموں کے میچ کے دوران ایک کارکن کے نازیبا لباس میں منظر عام پر آنے پر صلہ کمپنی پر جرمانہ ہوگا۔ مذکورہ میچ میں ایک ایشیائی کارکن نازیبا لباس میں گھومتا پایا گیا۔ یہ میچ جمعرات کو ہوا تھا۔آرگنائزیشن کا کہناہے کہ اس کی ذمہ دار صلہ کمپنی ہے۔