شارپ نے ایکوس آر سیریز کا نیا موبائل متعارف کروا دیا
اتوار 22 اکتوبر 2017 3:00
شارپ کمپنی کی جانب سے ایکوس آر سیریز کا ایک نیا اسمارٹ فون متعارف کروا دیا گیاہے۔ فون کا سائز پچھلے ایکوس آر موبائلز کی نسبت کم ہے اور اس میں 4.9 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے۔
فون کے کونوں بیضوی شکل دی گئی ہے اور اسکرین کے اوپر درمیان میں کیمرہ کے لئے نوچ دیا گیا ہے۔ ڈسپلے کا ریفریش ریٹ 120 ہرٹز ہے جو کہ دیگر اسمارٹ فونز ڈسپلے کے مقابلے میں دو گنا تیز ہے۔ اسمارٹ فون میں کالکوم اسنیپ ڈریگون 660 پراسیسر ، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون کا بیک کیمرہ 16.4 میگا پکسل اوور فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔ فون کی بیٹری 2500 ملی ایمپئر آورز کی ہے۔ فون کو دسمبر میں فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔