سڈنی.... صحت کی بہتری کیلئے جہاں عام صفائی ستھرائی ضروری ہے وہاں دانتوں کی صفائی سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ آج کا انسان پتوں، درختوں کی باریک شاخوں ، بعض سفوف وغیرہ استعمال کرکے دانت صاف رکھنے کی کوشش کرتا ہے اور دانتو ںکی صفائی میں استعمال ہونے کیلئے آج کے دور کا ٹوتھ پیسٹ سب سے اہم حیثیت کا حامل ہوچکا ہے مگر کوئی بھی یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ ان ساری چیزو ںکے استعمال سے دانت صاف ستھرے رہ سکتے ہیں۔ اب ماہرین دندان ساز نے تحقیق و تجربات کے بعد کہا ہے کہ دانتو ں کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے کچھ خاص قسم کے وٹامنز کی ضرورت پیش آتی ہے۔ ممتاز ماہرین دندان ساز ڈاکٹر لن کا کہناہے کہ دانتو ںمیں پھنسی ہوئی چیزیں صاف کرنے کیلئے برش کرنا یا دھاگے کا استعمال کافی نہیں۔ اس لئے بہتر ہے کہ مکھن کا استعمال کیا جائے۔ مکھن کے ساتھ عام خورونوش میں بھی اچھی چیزوں کا استعمال ہونا چاہئے۔ تب ہی دانت مضبوط، صحتمند اور خوبصورت ہونے کے ساتھ صاف ستھرے بھی رہیں گے۔