Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلیو بیری بچوں کی ذہانت میں اضافہ کرتی ہے

 لندن.... مختلف اشیائے خورونوش کے بچوں پر ہونے والے اثرات کے بارے میں جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلیو بیریز کھانے سے بچوں کی سمجھ اور ذہانت دونوں میں 9فیصد تک اضافہ ہوتا ہے کیونکہ قدرت نے اس کے اندر ایسی خاصیت بھر دی ہے جو دماغی خلیوں کو توانا بناکر حافظے میں اضافہ کرتی ہے۔ اسکے اندر جو اینٹی آکسیڈنٹ موجود ہے وہ دوسرے پھلوں ، سبزیوں، چائے، کافی،چاکلیٹ میں بھی موجود ہوتا ہے مگر ان میں اسکی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔ یونیورسٹی آف ریڈنگ کے سائنسدانوں نے 7سے 10سال کی عمر کے 21بچو ںکی دماغی صلاحیت اور خورونوش کی عادت کاتجزیہ کرنے کے بعد یہ رپورٹ مرتب کی ہے۔ بلیو بیریز کو دوسری چیزوں میں ممتاز بنانے والا اینٹی آکسیڈنٹ فلیو نوائڈس کے نام سے جانا جاتا ہے۔

شیئر: