Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند سے64لاکھ ڈالر کی وصولی ہمارا حق ہے،شہریار

کراچی ...پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین شہریار خان نے کہاہے کہ ہندوستانی بورڈ طے شدہ معاہدے کی خلاف ورزی کرر ہا ہے 2014 میں بگ تھری فارمولے کے لئے حمایت فراہم کرنے کے بدلے میں دوطرفہ سیریز کا باقاعدہ معاہدہ کیا تھا ۔اسے مفاہمتی یادداشت قرار دینا غلط بیانی ہے ۔ کراچی میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے شہریار نے کہا کہ ہندوستانی بورڈ کے اس طرعمل سے بھاری مالی نقصان ہوا ہے ۔ 6.4ڈالر کی وصولی ہمارا حق ہے ۔ تمام ذرائع استعمال کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہماری قانونی ٹیم نے مضبوط بنیادوں پر کیس تیار کیاآئی سی سی کمیٹی کے سامنے جانے سے قبل ہندوستانی بورڈ کے خط کا دوبارہ جواب بھی دیں گے۔ یہ کیس جیتنے کے لئے آخری حد تک جائیں گے کیونکہ انصاف کا تقاضہ اور اپنے نقصان کے ازالے کا مطالبہ ہمارا حق ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ ہفتے ہندوستانی بورڈ کو کو نوٹس بھیج کر معاہدے کی پاسداری سے انکار پر ہو نے والے 6.4 ملین ڈالر کے نقصان کے ازالے کا تقاضا کیا تھا۔

شیئر: