Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی میں راہگیروں پر چاقو سے حملے

میونخ.... جرمنی کے جنوبی شہر میونخ میں چاقو سے حملے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ میونخ کے مرکزی علاقے میںچاقو بردار شخص نے لوگوں پر حملے کئے،5 افراد زخمی ہوگئے،ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔پولیس نے بتایا موٹرسائیکل سوار مشتبہ شخص نے کئی افراد کو چاقو سے نشانہ بنایا ۔پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرلیاہے۔ متاثرہ افراد اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کر لئے۔ پولیس نے حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔چاقو سے حملے 5 مختلف مقامات پر کئے گئے ۔ لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
 

شیئر: