آئرش باکسر نے2انٹر نیشنل ٹائٹلز جیت کر نئی تاریخ بنا دی
اتوار 22 اکتوبر 2017 3:00
بلفاسٹ: شمالی آئر لینڈ کے باکسر ریان برنٹ نے قازقستان کے ذہانت ذکیانوف کو شکست دے کرانٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن اور ورلڈ باکسنگ ایسو سی ایشن کے بینٹم ویٹ ٹائٹلز اکٹھے کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔ آئرش باکسر نے جون میں انٹر نیشنل باکسنگ فیڈریشن کا بینٹم ویٹ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا ، ججز کے متفقہ فیصلے کے پوائنٹس کی بنیاد پر قازق حریف کو ہراتے ہوئے ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کا بینٹم ویٹ ٹائٹل بھی جیت لیا۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے آئرش باکسر بھی بن گئے ہیں۔25سالہ ریان برنٹ 2010ءکے یوتھ اولمپکس کا چیمپیئن بھی ہے ۔ مقابلے کے12راونڈز کے دوران دونوں باکسر ز نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم ریان برنٹ کے بعض پنچ انہیں برتری دلانے کا سبب بن گئے ۔ پورے مقابلے میں دونوں باکسرز ایک دوسرے کو رنگ میں گرانے میں کامیاب نہ ہو سکے تاہم مقابلے کے اختتام اور کامیابی کے بعد ریان کو سر میں درد کی شکایت پر معائنے کےلئے اسپتال جانا پڑا۔ذہانت کے ٹرینر نے ریان برنٹ کی کامیابی کو تسلیم کرلیا تاہم ججز کے فیصلے پر تحفظات ظاہر کئے۔