مملکت میں 2نئی کار ساز فیکٹریاں
ریاض .... کار سازی کے امور کے ماہر ولید نوبانی نے بتایا ہے کہ 2018ءکے آخر تک سعودی عرب ا پنے یہاں تیار ہونے والی کاریں بحرین، امارات، کویت اور افریقی ممالک کو برآمد کرنے لگے گا۔ نوبانی نے المجد چینل کے خبروں کے پروگرام میں ٹیلیفونک رابطے پر واضح کیا کہ جاپان اور سعودی عرب کے تجارتی تعلقات بیحد مضبوط ہیں۔ 2008 ءمیں شروع ہوئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مملکت میں کاربنانے والی 2فیکٹریاں ہیں۔ ایک جدہ میں ہے اسکی مالک ایک یورپی کمپنی ہے۔ دوسری فیکٹری مشرقی ریجن میں ہے جو مملکت میں کار اور ٹرک تیار کرنے والی پہلی ہے۔2نئی کار ساز فیکٹریاں سعودی عرب میں کھلنے والی ہیں۔ جاپانی اوریورپی کمپنیاں یہ فیکٹریاں کھولیں گی۔