سماجی خدمات پر رانا جاوید ، ممتاز احمد کاہلوں اور دیگر کو خراج تحسین
جدہ (جاوید راہو) ڈاکٹر اکبر خان نیازی نے پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات سے کہا ہے کہ پاکستان میں تعلیم و صحت پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اسلام آباد کے علاوہ میانوالی،سرگودھااورلاہور سمیت مختلف شہروں میں بھی اسپتال،نرسنگ ٹریننگ اور میڈیکل ٹیکنیکل سنٹر بننے چاہئیں۔ انھوں نے رانا جاوید کی طرف سے سرگودھا میںا سکول کے قیام اور مانسہرہ (اوگی) میں زیر تعمیر اسپتال و ملحقہ مسجد بنانے اور انسانی خدمات پر انہیں سراہا۔ ممتاز احمد کاہلوں کی طرف سے سرگودھا میں 125 یتیم بچوں کے ہاسٹل(سویٹ ہوم) اور اسپتال کے قیام پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ رانا جاوید نے پر تکلف دعوت کا اہتمام کیاتھا جس میں منیر گوندل، ممتاز احمد کاہلوں، مسعود احمدپوری، اسد اکرم، خالد نواز چیمہ، ا نجینیئر عمران فاروقی، ڈاکٹر اشفاق، محمد عباس بھٹی، چوہدری اعظم، عبداللہ رانا ، مظہر حیات، افتخار علی خان، حافظ خالد و دیگر نے شرکت کی۔