Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاتالونیا میں سول نافرمانی کی دھمکی

بارسلونا …  کاتالونیا کے علیحدگی پسند رہنماؤں نے دھمکی دی ہے کہ وہ اسپین کی حکومت کے خلاف سول نافرمانی شروع کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل اسپین کی حکومت نے کاتالونیا کی علاقائی خودمختاری ختم کر نے کا انتباہ دیا تھا۔ اس صورتحال میں سرکاری ملازمین پھنس گئے ۔ایک طرف علاقائی حکومت ہے اور دوسری جانب مرکزی۔ واضح رہے کہ آئینی عدالت کی جانب سے غیرقانونی قرار د ئیے جانے کے باوجود علاقائی حکومت نے ریفرنڈم کا انعقاد کیا تھا، جس میں عوام کی اکثریت نے کاتالونیا کی اسپین سے علیحدگی کے حق میں رائے دی۔کاتالونیا کی علیحدگی پسند جماعتوں نے جمعرات کو بڑے اجلاس کا اعلان کیا ہے۔ علیحدگی پسند جماعتوں کی جانب سے یک طرفہ طور پر اعلان آزادی کیا جا سکتا ہے ۔دوسر ی طرف اسپین کی سینیٹ جمعہ کو اجلاس میں کاتالونیا کی محدود علاقائی خودمختاری معطل کرنے کی حکومتی تجاویز کی منظوری دے سکتی ہے۔

شیئر: