بارسلونا میں لاکھوں افراد کی ریلی
بارسلونا... بارسلونا میں 3 لاکھ سے زائد افراد نے اسپین کی وحدت کے حق میں ریلی نکالی۔سول سوسا ئٹی نے ریلی کے شرکا کی تعداد 9 لاکھ سے زائد بتائی ہے۔ یکم اکتوبر کے آزادی ریفرنڈم کے بعد اسپین کی وحدت کے حق میں یہ اب تک کا سب سے بڑا اجتماع ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بڑی ریلی اْن ریلیوں جیسی ہے جو کاتالونیا کی آزادی کے حق میں نکالی گئی تھیں۔ اس ریلی کے شرکاء کاتالونیا، اسپین اور یورپی یونین کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔ کاتالونیا کے علاقائی صدر کارلیس پوج ڈیمونٹ 10 اکتوبر کو پارلیمان میں موجودہ سیاسی صورت حال پر خصوصی خطاب کرنے والے ہیں۔ اسپین کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ کاتالونیہ کی آزادی کے اعلان سے کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔