ٹرمپ آئندہ ماہ چین کا دورہ کریں گے
واشنگٹن … وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اگلے ماہ چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ صدر ٹرمپ شمالی کوریا اور دو طرفہ تجارت میں پائی جانے والی متنازعہ صورتحال پر خاص طور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وائٹ ہائوس کے ایک اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی صدر بیجنگ حکومت پر دباؤ ڈالیں گے کہ وہ شمالی کوریا پر سلامتی کونسل کی طرف سے پابندی کی قرارداد پر مکمل عمل درآمد کرے۔ ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریائی تنازعے کے پُرامن حل کے متمنی ہیں۔