چترکوٹ دھام منڈل کے دریہات میں سوا لاکھ ٹوائلٹ تعمیر ہونگے
لکھنؤ۔۔ گاوئوں کو او ڈی ایف بنانے کیلئے ابھی تک قریب 45 ہزار ٹوائلٹ کی تعمیر کرائی جاچکی ہے اس کے لئے چترکوٹ دھام منڈل میں سوا لاکھ سے زیادہ ٹوائلٹ کی تعمیر کرایا جانا ہے۔ ہدف کے مقابلے میں رفتار سست مانی جارہی ہے لیکن انتظامیہ کی یہی تیاری ہے کہ ضلعوں کے لئے او ڈی ایف کی جو مقرر مدت ہے اس کے اندر ہی ہدف کو پورا کرالیا جائے۔ محکمہ کی اعداد شمار کے مطابق ڈویژن میں او ڈی ایف کیلئے 1298 گائوں کی تعداد مقرر ہے اور ایک لاکھ 27 ہزار سے زیادہ شفاف ٹوائلٹ کی تعمیر کرایا جانا ہے۔ گزشتہ ماہ یعنی ستمبر کی بات کریں تو اس کی رفتار کافی اچھی مانی جارہی تھی۔ ستمبر سے 12894 ہدف کے مقابلے 23257 ٹوائلٹ تعمیر کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ او ڈی ایف بنانے کیلئے مقررہ وقت بھی طے ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سب سے پہلے حمیر پور ضلع کو کھلے میں رفع حاجت سے نجات دلایا جانا ہے۔ افسروں کے مطابق متعینہ مدت کے اندر او ڈی ایف کا ہدف پورا کرانے کیلئے کام جاری ہے۔