اسلام آباد ... وزیراعظم شاہد خاقان سے منگل کو اسلام آباد میںامریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے ملاقات کی۔ آرمی چیف جنرل باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، وزیر داخلہ احسن اور وزیر دفاع خرم دستگیر بھی موجود تھے۔ دو طرفہ تعلقات ا ور دہشت گردی کے خلاف جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے امریکی وزیر خارجہ کو دہشتگردی کے خلاف اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان نے دہشگردی کے خلاف جنگ میں کسی بھی ملک سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔ پاکستان امریکہ کے ساتھ معاشی تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہے۔ اس موقع پر ٹلر سن نے کہا کہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔ آج پاکستان دنیا میں دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑی جنگ لڑ رہا ہے۔ خطے میں قیام امن کے لئے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اہم ہیں۔