یوپی تعلیمی بورڈ کے امتحانات فروری میںختم کرنے کا فیصلہ
لکھنؤ۔۔اس بار یوپی تعلیمی بورڈ کے امتحانات زیادہ لمبے نہیں ہوں گے۔ ایک ماہ میں سارے امتحانات ختم کرالئے جائیں گے۔ لڑکیوں کے امتحان پہلے کی طرح انھیںکے سینٹروں پر ہوں گے۔یوپی تعلیمی بورڈ نے اس برس یہ فیصلہ کیا ہے کہ بورڈ کے امتحانات آئندہ برس ماہ فروری میں ہی کرالیے جائیں گے ۔جس طرح مرکزی حکومت کے آئی سی ایس ای اور سی بی ایس ای کے امتحانات فروری میں ختم ہوجاتے ہیں اور اپریل سے نیا تعلیمی سیشن شروع ہوجاتا ہے اسی طرح یوپی بورڈ کے امتحانات فروری میں ختم ہوجائیں گے اور اپریل سے وہ بھی اپنا نیا تعلیمی برس شروع کرکے نئے تعلیمی دھارے میں شامل ہو جائیں گے۔ امتحان کے سلسلے میں ایک ہفتے کے اندرڈیٹیل ورک پلان جاری کردیا جائے گا۔یہ بات آج ریاستی وزیر تعلیم دنیش شرما نے کہی ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صرف لڑکیوں کو امتحان میں اپنا سینٹر سسٹم ہوگا۔