Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپوزیشن پارٹیاں یوم سیاہ منائیں گی

نئی دہلی۔۔ اپوزیشن پارٹیوں نے ہزار اور500کے پرانے نوٹوں کو راتوں رات غیر قانونی قرار یے جانے کے اعلان کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر 8 نومبر کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد نے ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ڈیریک او برائن اور جنتا دل یونائٹیڈکے باغی لیڈر شرد یادو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی کی صدارت میں قائم 18 اپوزیشن پارٹیوں کی کو آرڈِنیشن کمیٹی کا یہ فیصلہ پیر کے روز ہونے والی پہلی میٹنگ میں لیا گیا تھا۔نوٹ بندی کو ملک کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ قرار دیتے ہوئے آزاد نے کہا کہ اس کی مخالفت کیلئے تمام اپوزیشن پارٹیاں اپنے اپنے طریقے سے پروگرام کریں گی اور اپنی اپنی سطح پر اس کا اعلان کریں گی۔
 

شیئر: