Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند نیوزی لینڈ ون ڈے: کیوریٹر کی جانب سے پچ فکسنگ

پونے: ہندمیں کیوریٹر بکیز کی ایماء پر پچ فکسنگ کرنے لگے، صحافی نے ا سٹنگ آپریشن کے دوران ہند اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ سے قبل کیوریٹر کو لالچ دے کر پچ خراب کرنے کا بڑا انکشاف کر دیا۔ ہندوستانی ٹی وی کے ایک رپورٹر نے اسٹنگ آپریشن کے دوران پچ کے نگران کیوریٹر 68 سالہ پندورنگ سلگا ونکر کو نیوزی لینڈ اور ہند کے مابین پونے میں ہونے والے دوسرے ون ڈے میچ کیلئے اپنی مرضی کی پچ تیار کرنے کےلئے رقم کا لالچ دیا تو کیوریٹر نے رپورٹر کے دیئے گئے ٹاسک کے مطابق پچ خراب کی۔اس حوالے سے سامنے آنے والی وڈیو میں بکی کے روپ میں ٹی وی رپورٹر پچ کے نگران کو اپنی مرضی کی پچ بنانے کا کہہ رہا ہے، جس پر کیوریٹر پچ کو پاو¿ں سے اکھاڑنے اور خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔پچ تنازع سامنے آنے کے بعد بی سی سی آئی نے میچ کچھ دیر کے لئے روکا تاہم آئی سی سی کے میچ ریفری نے پچ کی جانچ پڑتال کی اور میچ کھیلنے کی اجازت دے دی۔ مہاراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن نے کیوریٹر کے گراونڈ میں داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام عہدوں سے فوری طور پر برطرف اور پچ خراب کرنے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔انڈین بورڈ کے قانون کے مطابق کوئی بھی غیر متعلقہ شخص پچ تک رسائی حاصل نہیں کر سکتا چاہے وہ صحافی ہی کیوں نہ ہو۔ بی سی سی آئی کے قائم مقام سیکریٹری امیتابھ چوہدری کا کہنا ہے کہ غیر متعلقہ شخص کی پچ تک رسائی کا جواب اینٹی کرپشن یونٹ کو دینا چاہیے اور اینٹی کرپشن یونٹ سے تعلق رکھنے والا ہر ذمہ دار اس بات کا جواب دینے کا پابند ہے۔ بی سی سی آئی کرکٹ میں کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے، پچ فکسنگ کا معاملہ حیران کن ہے، اس حوالے سے فوری کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ 68 سالہ سلگاونکر ہند کی جانب سے فاسٹ بولر کے طور پر 63 فرسٹ کلاس میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 214 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ وہ مہاراشٹرا رانچی ٹرافی ٹیم کے چیف سلیکٹر بھی رہ چکے ہیں۔ رواں سال فروری میں اسی پچ پر آسٹریلیا اور ہند کے مابین ٹیسٹ میچ کھیلا گیا تھا اور آئی سی سی نے پچ کو ناقص قرار دیا تھا، اس پچ کے نگران بھی سلگاونکر ہی تھے۔

شیئر: