ویرات کوہلی کی بطورکپتان سنچری پہلی بار ٹیم کو نہ جتا سکی
ممبئی:ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی نے اپنے کیرئیر کے 200ویںمیچ میں 31ویں سنچری بنائی لیکن یہ پہلا موقع تھا کہ ان کے سنچری بنانے کے باوجود ہندوستانی ٹیم کو شکست سے دوچار ہوناپڑا۔ممبئی کے وینکھڈے اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے3 ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ہندوستانی ٹیم کا دیا گیا ہدف آسانی سے حاصل کرلیا۔ بحیثیت کپتان 41 ون ڈے میچز میں کوہلی کی یہ نویں سنچری تھی۔ویرات کوہلی نے ون ڈے کپتان کے طور پر 2 جولائی 2013 ءکو پہلا میچ سبائنا پارک کنگسٹن جمیکا میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔اس سے قبل ویرات کوہلی نے کپتان کے طور پر جن میچوں میں سنچریاں اسکور کیں ان سب میں ہندوستانی ٹیم کو کامیابی ملی۔ نیوزی لینڈ نے تمام اندازے غلط ثابت کرتے ہوئے نہ صرف میچ میں فتح حاصل کی بلکہ کوہلی کی کارکردگی کو ٹیم کے کام نہ آنے دیا۔