Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایواکاڈو ، صحت کے لئے بے حد مفید

ایواکاڈو ایک بہترین پھل ہے، یہ ایک ایسی نعمت ہے جو بہت سے مسائل کا علاج اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔
 
ایواکاڈو بڑھتے وزن کو کنٹرول کرتا ہے۔ ہسٹیریا ،ذہنی دباﺅ اور بلڈ پریشر جیسے امراض میں ایواکاڈو کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔ایوا کاڈو پوٹاشیم سے بھرپور ہوتا ہے جو بلڈپریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔ بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ کیلا پوٹاشیم حاصل کرنے کا ذریعہ ہے لیکن ایوا کاڈو میں کیلے سے زیادہ پوٹاشیم پایا جاتا ہے جو دوران خون کو مسلسل اعتدال میں رکھتا ہے۔
 
ایواکاڈو میں ایسنشیل فیٹ (پولی ان سیچوریٹڈ اور مونو ان سیچوریٹڈ فیٹ )پائے جاتے ہیں جو ذہنی اور جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ آنکھوں کو چمک دار بناتے ہیں ۔
 
ایواکاڈو میں پایا جانے ولافیٹ (مونو ان سیچوریٹڈ فیٹ )بال ،جلد اور ناخنوں کے لئے مفید ہوتا ہے ،اس میں لوٹین نامی کمپاﺅنڈ پایا جاتا ہے جو آنکھوں کو روشن اور چمک دار بناتا ہے۔جلدی امراض کے ڈاکٹروں کے مطابق اگر ایواکاڈو جلد پر براہ راست لگایا جائے تو نہ صرف جلد خوبصورت ہوتی ہے بلکہ جلدی امراض جیسے ایگزیما ، الرجی ،ایکنی ،چھائیاں اور جلن بھی دور ہو جاتی ہے ،ایواکاڈو اینٹی آکسیڈنٹ ہے لہذا اسے کھانے کے ساتھ ساتھ اگر اس کا گودا جلد پر مل لیا جائے تو جلد پر عمر رسیدگی کے نشانات اور جھریاں بھی ختم ہوتی ہیں۔
 
ایواکاڈو میں وٹامن سی ،وٹامن بی6 کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے جو مختلف بیماریوں سے بچنے میں مدد کرتے ہیں۔اس کے علاوہ اس میں اولک کمپاﺅنڈ بھی پایا جاتا ہے جو بریسٹ کینسر سے بچاتا ہے۔ 
 

شیئر: