سعودی وزیر تعلیم یوسف البنیان کا کہنا ہے’مملکت میں ایجوکیشن سیکٹر میں سرمایہ کاری کا حجم 50 ارب ریال سے تجاوز کرچکا ہےJ اس شعبے میں انویسٹمنٹ کے کافی بہتر مواقع ہیں۔‘
اخبار 24 کے مطابق ’تعلیم میں سرمایہ کاری ‘ کے عنوان سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے بتایا کہ تعلیم کے شعبے میں سالانہ 200 ارب ریال کی فنڈنگ کی جاتی ہے۔
وزیر تعلیم کا کہنا تھا’اس سیکٹر میں نجی شعبے کی شراکت 17 فیصد سے بڑھ گئی ہے، یہ تناسب 30 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ مملکت کی قیادت کی جانب سے تعلیم کے لیے مثالی تعاون کیا جاتا ہے۔ حکومت سالانہ 200 ارب ریال اس سیکٹر کے لیے فراہم کرتی ہے۔