بجلی وسائل کو نقصان پہنچانے پر جرمانے ہونگے
جمعرات 26 اکتوبر 2017 3:00
جدہ.... سعودی بجلی کمپنی نے انتباہ دیا ہے کہ بجلی سروس کی چوری، میٹر معطل کرنے اور بجلی کے وسائل کو نقصان پہنچانے والوں پر بھاری جرمانے کئے جائیں گے۔ اگرکسی نے بلا قصد بھی میٹر کو معطل کیا ہوگا تب بھی اس پر جرمانہ ہوگا۔ بجلی کمپنی نے 2000 سے ایک لاکھ ریال تک کے جرمانے کردیئے۔ ذرائع کا کہناہے کہ بجلی کمپنی نے یہ انتہائی اقدام اُن خلاف ورزیوں کے ریکارڈ پر آنے کے بعد کیا ہے جن سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی ۔ مملکت کے بعض علاقوں میں صارفین کو بجلی کی ترسیل میں مشکلات پیش آئیں۔ ذرائع کا کہناہے کہ خلاف ورزیوں کو 4زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ 27خلا ف ورزیاں ایسی ہیں جن پر کم از کم 2ہزار ریال اور زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ ریال تک کا جرمانہ مقرر ہے۔خلاف ورزیوں اور ان پر جرمانے کی تفصیلات کل کے اردونیوز میں ملاحظہ کریں۔