اسلام آباد...الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کی غیر مشروط معافی کو قبول کرتے ہوئے ان کے خلاف ایک مقدمہ ختم کردیا۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے توہین عدالت کیس کی۔ عمران خان الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوگئے۔عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے توہین عدالت کی کارروائی ختم کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن سمیت تمام آئینی اداروں کا احترام کرتے ہیں۔ہائی کورٹ سے وارنٹ گرفتاری معطل ہونے کے باوجود پیش ہوئے۔رکن الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے بابر اعوان سے استفسار کیا کہ کیاوہ غیرمشروط معافی مانگنے کو تیار ہیں۔ بابر اعوان نے کہا کہ2 مرتبہ پہلے معافی مانگ چکے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہ کہ آپ کہتے ہیں کہ توہین عدالت کے مرتکب نہیں ہوئے، آپ کے جواب میں کیا ایک لفظ بھی ایسا ہے جس میں ندامت کا اظہار ہو۔چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ پہلے مقدمے میںمعافی تسلیم کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو متعصب کہنے پر توہین عدالت کا مقدمہ ختم کرتے ہیں، کراچی میں توہین آمیز الفاظ پر جواب سے مطمئن نہیں، اگر دوسرے کیس میں یہی جواب ہے تو فردم جرم عائد کی جائے گی۔