واشنگٹن۔۔۔امریکی پولیس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر روسی حمایت سے صدارتی انتخاب جیتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے روسی پرچم پھینکنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صدر اپنی جماعت کے ارکان کانگریس کے ہمراہ ایک عشائیے میں شرکت کے لئے جا رہے تھے۔ اس دوران صحافیوں کے درمیان کھڑے ریان کلیٹن نامی شخص نے ’’ ٹرمپ از ٹریزن ‘‘ اور ’’صدر نے انتخاب میں کامیابی کے لئے روسی ایجنٹوں کے ساتھ مل کر سازش کی‘‘ کے نعرے لگاتے ہوئے محض چند میٹر کے فاصلے سے صدر ٹرمپ پر روسی پرچم پھینکے جو ان کے پائوں میں گرے۔پولیس کے مطابق اس شخص کا تعلق ’’امریکنز ٹیک ایکشن ‘‘ نامی گروپ سے ہے جو صدر کے مواخذے کا مطالبہ کر رہا ہے۔