Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک سال کا بچہ بھی دوسروں کے جذبات سمجھ لیتا ہے، ماہرین

میسا چوسٹس..... ایک نئی جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال کا بچہ بھی دوسروں کے جذبات کو اچھے طریقے سے سمجھ لیتا ہے۔ محققین نے ایک سے 4سال تک کی عمر کے بچوں کو دو تصاویر دکھائیں۔ اسی کے ساتھ ہی انہوں نے آوازیں سنائیں جس کے بعد انہوں نے اس بچے سے آواز کے بارے میں ردعمل معلوم کیا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ 95فیصد بچوں نے اس آواز پر صحیح ردعمل ظاہر کیا۔ سائنسدانوں نے جو رپورٹ تیار کی ہے اس کے مطابق اوائل عمری میں ہی بچے ، لوگوں کے جذبات پڑھنا شروع کردیتے ہیں اور اس پر اپنا ردعمل بھی دیتے ہیں۔ محققین کو یقین ہے کہ انکی یہی صلاحیتیں انکے دماغ پر انتہائی اہم کردارادا کرتی ہیں۔ میسا چوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں کی جانے والی اس تحقیق کے مصنف کا کہناہے کہ کسی بھی بچے کی دماغی صلاحیت کو بھی اس دوران جانچا جاسکتا ہے۔

شیئر: