نیویارک ..... انسانی صحت کیلئے جس طرح مچھلی مفید ہے اسی طرح اسکا تیل بھی گوناگوں خوبیوں سے آراستہ ہوتا ہے۔ سائنسدانوں نے حالیہ تحقیق کے بعد بتایا کہ اگر گٹھیا کے مریض مچھلی کا تیل استعمال کریں تو انہیں کافی افاقہ ہوسکتا ہے۔کاڈ لیور آئل کے نام سے مشہور تیل اب تک سانس کی بیماریوں اور تپ دق کے متاثرہ افراد کو صحت مند بنانے کیلئے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ یہ تازہ خصوصیت جو گٹھیاکے مریضو ںکے فائدے کیلئے سامنے آئی ہے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں 20فیصد افراد اس مرض میں مبتلا ہوتے ہیں۔ واضح ہو کہ مچھلی کا تیل کیپسول کی شکل میں دستیاب ہوتا ہے تاہم چونکہ یہ تیل مچھلی کے جگر کے حصوں کو استعمال کرکے بنایا جاتا ہے اسلئے عام مچھلی کے مقابلے میں زیادہ مفید اور کارگر ثابت ہوتا ہے۔ امریکی سائنسدانوں کی یہ رپورٹ اپنی قسم کی پہلی ہے جو 2012ءمیں آنے والی اس رپورٹ سے زیادہ مفصل ہے جس میں گٹھیا کے مختلف علاج کی بات کی گئی تھی۔