وجے واڑہ میں بریک فیل ہونے سے بس نے راہگیروں کو کچل دیا، 2ہلاک
حیدرآباد۔۔۔آندھراپردیش کے وجئے واڑہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 2افراد ہلاک ہوگئے اور دیگر 3زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ سنگھ نگر کے بڈامیرو برج کے قریب اُس وقت پیش آیا جب آرٹی سی کی بس راہگیروں پر چڑھ ہوگئی ۔پولیس نے بتایا کہ میٹرو ایکسپریس سٹی بس کے بریک فیل ہونے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ۔بس گناورم سے ومباٹ کالونی جارہی تھی ۔مرنے والوں کی شناخت 40سالہ خورشید،12سالہ شا ہ کے طور پر کی گئی ہے جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔3 زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔بریک فیل ہونے کے سبب یہ بس 3 ٹو وہیلرز اور آٹو سے بھی ٹکرا گئی ،اسی دوران ایک ٹرک ڈرائیور نے جب بس کو تیز رفتاری سے جاتے ہوئے دیکھا تو اس کے سامنے اپنی گاڑی کو ٹھہرا دیا جس پر بس ٹرک سے ٹکراکر رک گئی ۔مرنے والوں کے برہم رشتہ داروں اور راہگیروںنے بس کے شیشے توڑ دیئے اور بس کو آگ لگادی تاہم پولیس نے آگ کو فوری طور پر بجھادیا ۔بس کے ڈرائیور نے پولیس کو بتایا کہ بس کے بریکس فیل ہوگئے تھے اس لئے بس پر قابو نہیں رکھ سکا ۔